امریکہ نے ایرانی تیل کی تجارت میں ملوث متعدد عالمی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا

240

امریکہ نے چین، ساوتھ افریقہ اور دیگر ممالک کی متعدد کمپنیوں کو ایران سے تیل کی تجارت کرنے پر بلیک لسٹ کردیا۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق امریکہ نے 3 چین کی سرکاریاں کمپنیاں، 3 ہانگ کانگ کی نجی کمپنیاں جبکہ ایک ساؤتھ افریقہ کی کمپنی کو تیل کی خرید و فروخت کیلئے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے پر بلیک لسٹ کردیا۔

امریکہ نے ایران کے جوہری پروگراموں میں حصہ لینے والے 5 سائنسدانوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کمپنیوں پر لگائی گئی پابندیوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ ایران ان کمپنیوں سے حاصل کردہ آمدنی کو دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کرسکتا ہے۔ پابندی عائد کرنے کا مقصد ایران کی جانب سے دہشت گردی کی معاونت کیے جانے کو روکنا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار چین ہے۔ امریکہ اس سے قبل بھی چین پر ایران سے تیل کی تجارت کرنے پر پابندی عائد کرچکا ہے تاہم چین نے پھر بھی ایرانی تیل کی خرید و فروخت کو جاری رکھا ہے۔