زمبابو?ن ?پتان، دور? پا?ستان س? آؤ?

242

لاہور: پاکستان کیخلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبرا پر دو میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی ۔ زمبابوین کپتان پاکستان کیخلاف آخری دو ون ڈے میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

پاکستان کیخلاف پہلے ون ڈے میں زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبرا مقررہ وقت میں پچاس اوورز کرانے میں ناکام رہے۔ جس پر آئی سی سی نے ایلٹن چگمبرا پرسلو اوور ریٹ کے باعث دو میچوں کی پابندی عائد کر دی ہے۔

ایلٹن چگمبرا پاکستان کیخلاف سیریز کے بقیہ دو میچز نہیں کھیل پائیں گے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ جمعے کو کھیلا جائے گا۔