کورونا وائرس کے اثرات مہنگائی کی صورت میں سامنے آنا شروع

182

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی113کے امیر رانا طہٰ خاں اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد انور نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے اثرات مہنگائی کی صورت میں سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں آٹے کے چالیس کلو کے تھیلے پر180 روپے، چینی کے 50 کلو کے تھیلے پر 160 روپے، دالوں کی فی کلو قیمت پر 20 روپے،گھی کے سولہ کلو کے کنستر پر 45 روپے اور دیگر روز مرہ اشیا کی قیمتوں میں گرانفروشوں نے از خود اضافہ کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کورونا وائرس کے مریضوں کو بچائو کے ساتھ ساتھ غریب عوام کو بھی گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں سے بچانے کے لیے اقدامات کرے۔ انہوں نے اشیا خورونوش کی قیمتوں میں از خود اضافے کی وجہ سے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی کا حصول انتہائی مشکل ہوگیا ہے جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروشوں کیخلاف کارروائی کرکے ان پر مقدمات قائم کیے جائیں۔