کوئٹہ(آن لائن) محکمہ داخلہ نے تین ہفتوں تک صوبے بھر کے تمام شاپنگ مال، ریستوران اور بازاربند کردیے۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 11 کیسز کی تصدیق کے بعد صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 92 ہوگئی۔ جس کے بعد محکمہ داخلہ نے صوبے میں تمام مارکیٹس، ریستوران اور شاپنگ مالز تین ہفتوں کیلیے بند کردیے۔ ریسٹورینٹس سے کھانا لے جانے اور گھر پہنچانے کی اجازت ہوگی۔حکم نامے کے مطابق شہروں میں چلنے والے بسیں اوربلوچستان سے چلنے والی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی تین ہفتوں کیلیے بند رہیں گی۔