سع?د اجمل ?ا ??رئ?ر داؤ پر لگ گ?ا

224

لاہور: مایہ ناز اسپنر اور دوسرا بالنگ کی ماسٹر مائند سعید اجمل کی ٹیم میں واپسی پر پی سی بی نے قدغن لگادیا ہے ۔

زرائع کے مطابق لیگ اسپنر کو پاکستان کا دورہ کرنے والی زمبابوے ٹیم کے خلاف ڈراپ کرنے کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورد نے دورہ سری لنکا میں بھی ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متنازعہ بالنگ ایکشن کا شکار ہونے والے سعید اجمل حالیہ ورلڈکپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے اپنے نئے بالنگ ایکشن کے بعد سے ان کی فارم بھی بحال نہ ہوسکی ہے جس کے باعث پی سی بی نے انہیں یکسر نظر انداز کردیا ہے ۔

زرائع کے مطابق دورہ سری لنکا کے لئے سعید اجمل کی جگہ یاسر شاہ یا زوالفقار بابر کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے ۔