ٹرینوں سے مسافروں کی آمد و رفت روکنے کا فیصلہ

316

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے انٹرا بس سروس کی بندش کے بعد ٹرینوں سے مسافروں کی آمد و رفت روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کے مطابق وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس پر 26 واں اجلاس ہوا جس میں کسی بھی ریلوے اسٹیشن سیمسافروں کوجانے نہ دینیکا اہم فیصلہ ہوا جب کہ سندھ میں بذریعہ ریل آنے والوں کا بھی فیصلہ کچھ دیر میں ہوجائیگا۔

صوبائی حکومت نے سندھ میں ٹرینوں کی آمد روکنے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم سندھ سے مسافروں کوٹرینو ں میں جانے سے روکیں گے اور وفا قی حکومت ٹرینوں میں سندھ آنے والے مسافروں کو روکے۔

ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی رپورٹس مثبت آئی ہیں تاہم وزیراعلیٰ نے لاک ڈاؤن میں باہر نکلنے والوں پر مزیدسختی کی ہدایت کی ہے۔