کوروناوائرس: مصر کا دو ہفتوں تک کرفیو لگانے کا اعلان

162

مصر نے شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے وزیر اعظم مصطفی مدبولی نے کوروناوائرس خطرے کے پیشِ نظر ملک بھر میں شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو لگانے کا اعلان کیا ہے۔

کرفیو کا اطلاق کل سے ہوگا جبکہ کرفیو کی مدت 2 ہفتوں تک معین کی گئی ہے۔

پبلک سروس کے ادارے کرفیو کے دوران مکمل بند رہیں گے۔ حکومت کی جانب سے عائد کردہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مصر میں اب تک 366 کوروناوائرس کے کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ہلاک افراد کی تعداد 19 تک ہوچکی ہے۔