پشاور (اے پی پی) محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے کورونا وائر س سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر صوبے میں تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع کرتے ہوئے 5 اپریل تک انہیں بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ قبل ازیں محکمہ تعلیم نے31 مارچ تک اسکولوں کی چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔