?م ن? مظا?ر? ن???،ترق?ات? ?ام ??? ???،وز?راعظم

234

وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ ہم نے سڑکوں پر مظاہرے نہیں کیے بلکہ ترقیاتی کام کیے ہیں، پاک چین اقتصادی راہدری پر تحفظات دور کریں گے۔

اقتصادی راہداری کے سلسلے میں منعقدہ کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے سیاسی نظام میں پختگی آرہی ہے،سیاستدانوں نے ماضی کی غلطیوں سے سیکھا ہے ،پیپلز پارٹی کی حکومت نے پانچ سال پورے کیے اور پھر پرامن  اقتدار منتقل ہوا جو خوش آئند ہے جب کہ اتفاق رائے سے 18ویں ترمیم کی منظوری بھی بڑی کامیابی ہے اب ہمیں اس رویے کو اپنی سیاست کا نصب العین بنا لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہےجس کا کریڈور کاکریڈٹ سب کو جاتاہے۔