برطان??: معروف سپرمار??? ن? حلال فو? متعارف ?راد?

317

برطانیہ کی ایک بڑی سپر مارکیٹ ‘موریسن’ نے پہلی بار مسلم کمیونٹی کے لیےحلال سوئیٹس کی ایک بڑی رینج متعارف کرادی ۔

برطانیہ میں اجناس کے حوالے سے مشہور ‘ولیم موریسن’ نے ‘پک این میکس’ پر مشتمل 36 سے زائد حلال میٹھی گولیاں اور شوگر ٹافیاں متعارف کرائی ہیں، جن میں بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ جیلی بین،کولا بوتل، پھلیاں، گمی بیئر، شوگرلپ اور مختلف اقسام کی سوئیٹس شامل ہیں۔

سو گرام حلال سوئٹس کی قیمت گاہکوں کے لیے 2 پاونڈ اور 49 پینس مقرر کی گئی ہے۔

کمپنی مینیجر کا کہنا ہے کہ تمام حلال سوئیٹس حلال جانوروں اور الکوحل کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

تجرباتی اسکیم کے تحت ملک بھر کے 10 موریسن سپر مارکیٹوں میں ان پروڈکٹ کو فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔

ان میں بریڈ فورڈ، بلیک برن، بولٹن، برمنگھم، لیمنگٹن سپا،ویسٹ بروم وچ اور لندن میں اسٹریٹ فورڈ، وڈ گرین اور تھیمز میڈ کے تین بڑے سپراسٹور شامل ہیں جہاں حلال سوئٹس کا کاونٹر مخصوص کیا گیا ہے۔

سپر مارکیٹ کی اس پیشکش پر مسلمان کمیونٹی کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔