فضاء م?? ?اربن ?ائ? آ?سائ?? ?? مقدار ب??ن? لگ?، ?بل?و ا?م او

253

نیویارک : زمین کی فضاء میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار نئی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی طرف سے جاری تازہ ترین رپورٹ میں کہی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ زمین کے شمالی نصف کرہ کی فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی شرح 400 پارٹس پرملین (پی پی ایم) سے تجاوز کر گئی جو ایک ریکارڈ سطح ہے۔

ڈبلیو ایم او کے سیکرٹری جنرل مائیکل جراؤڈ کا کہنا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی رفتار کم کرنے کی کوششوں کیلئے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ اگر ہمیں اس زمین کو اپنی آئندہ نسلوں کیلئے بچا کر رکھنا ہے تو ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں کی رفتار کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر اقوام متحدہ کے زیراہتمام سربراہ اجلاس رواں سال 23 ستمبر کو ہوگا جس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کم کرنے کے اقدامات بارے بین الاقوامی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔