شاہد خاقان عباسی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

318

VSRP: No data available
کراچی: احتساب عدالت کراچی نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے خلاف ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف غیر قانونی تقرری کا ریفرنس دائر کیا ہے۔

نیب نے سابق ایم ڈی پہ ایس او عمران الحق شیخ اور سابق سیکریٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیا ہے جس پر احتساب عدالت نے خاقان عباسی اور ارشد مرزا کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے ہیں جبکہ عمران الحق کو نوٹس جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ خاقان عباسی کو 25 فروری کو ایل این جی کیس میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔