برطانوی رکن پارلیمنٹ کا بانی ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

309

لیبر ایم پی یاسمین قریشی نے برطانوی وزیر داخلہ کو خط لکھا ہے کہ برطانوی پولیس ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کر رہی؟

یاسمین قریشی نے لکھا ہے کہ ہوم سیکریٹری پولیس سے پوچھیں کہ انہوں نے اب تک ان تقاریر کی تحقیقات کیوں نہیں کیں؟ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی نے 7اشتعال انگیز تقریریں کیں، ایم کیو ایم کے ورکرز کو تشدد پر اکسایا، قائد ایم کیو ایم نے اپنی تقاریر میں ڈی جی رینجرز کو دھمکیاں دیں، ایسی تقاریر برطانوی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔