کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے امریکا نے صرف 5 منٹ میں کورونا ٹیسٹ ڈیوائس تیار کرلی۔
ایبٹ لیبارٹریز کا کہنا ہےکہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈ منسٹریشن نے اسے ہنگامی طور پر ڈیوائس تیار کرنے کی اجازت دے دی ہے اورآئندہ ہفتے سے یہ ڈیوائس امریکا میں ٹیسٹ کیلئے اسپتالوں کو ملنا شروع ہوجائے گی۔
اس چھوٹے ٹوئسٹر سائز کی ڈیوائس میں مولیکیولرٹیکنا لوجی استعمال کی گئی ہے، ڈیوائس منفی نتائج صرف 13 منٹ میں بتا سکتی ہےاور اسے با آسانی کہیں بھی لے جا یا جا سکتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ایف ڈی اے نے ڈیوائس کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا اس لیے اسے صرف منظور شدہ لیب اور اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال میں استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
دوسری جانب دو روز قبل برطانیہ نے بھی وائرس کی تشخیص کیلئے فنگر پرک ٹیسٹنگ کٹ تیار کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا تجربہ کر کے آئندہ ہفتے تک آن لائن دستیاب کر دیا جائے گا۔