زمبابو? ?? آل راؤن?ر گر?گ ارو?ن س?ر?ز س? با?ر

226

دورہ پاکستان پر موجود زمبابوے ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔کپتان کے بعد مین آل راؤنڈر اگلے دونوں میچوں سے باہر ہوگئے۔

ترجمان زمبابوے بورڈ کے مطابق آل راونڈرگریگ اروین ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے اور و ہ اگلے دونوں میچوں میں شرکت نہیں کریں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے گریگ اروین کو آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

زمبابوےکےکپتان چکمبرا سلو اوورریٹ کی وجہ سےپہلے ہی 2 میچز کےلیے معطل ہیں اور ان کی جگہ کپتانی کون کرے گا اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔