کراچی(اسٹاف رپورٹر)صو با ئی وزیر برا ئے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کما ر چاو لہ نے افسرا ن پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ وہ ٹیکس اہدا ف کی وصو لی کے لیے تما م ممکنہ اقدا ما ت کریں کیو نکہ صوبے کی تر قی اور
خوشحالی کا تعلق زیا دہ سے زیا دہ ٹیکس وصولی سے ہے۔یہ با ت آج انہو ں نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س سے خطا ب کرتے ہو ئے کہی۔اجلا س میں سیکرٹری ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن عبدالرحیم شیخ اور ڈائریکٹر جنر ل ایکسائز شبیر شیخ نے بھی شر کت کی۔ڈی جی ایکسائز نے صوبا ئی وزیر برا ئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ٹیکس وصو لی کے اہدا ف اور محکمے کی کا ر کر دگی سے آگا ہ کیا۔صوبا ئی وزیر نے ٹیکس وصولی کے اہدا ف پر اطمینا ن کا اظہا ر کر تے ہوئے افسرا ن کو ہدا یت کی کہ وہ اپنی کارکر دگی کو مزید بہتر کریں۔انہو ں نے مزید بتا یا کہ پرا پر ٹی سرو ے پر بھی کا م کیا جا رہا ہے اور جلد ہی گا ڑیو ں کے ٹیکس سے متعلق مہم شروع کی جا ئے گی اور پو ر ے صو بے میں اہم شا ہراہو ں پر اسنیپ چیکنگ کے ذر یعے ٹیکس نا دہند گا ن کو پکڑا جا ئے گا۔انہو ں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تما م لوگ ٹیکس ادا کریں اور جو ٹیکس نہیں ادا کر ے گا اس کو قا نو ن کا سا منا کر نا پڑ ے گا۔مکیش کما ر چاو لہ نے کہا کہ پر اپر ٹی ٹیکس ادا کر نے میں جو ما لکا ن سستی کا مظا ہرہ کر تے ہیں وہ اپنے مسائل کے خو د ذمے دا ر ہیں۔انہو ں نے افسرا ن کو ہدا یت کی کہ وہ اپنے فرا ئض ایما ندا ر ی سے ادا کریں۔ٹیکس کی ادائیگی کر نے والوں کے لیے سہولیا ت فرا ہم کریں۔