حقانی نیٹ ورک پر جان کیری اور پینٹا گون کا مؤقف ایک ہے، جان کربی

145

واشنگٹن (آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر حقانی نیٹ ورک کو خطے کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے امریکی وزیر خا رجہ جان کیری اور پینٹا گون کے بیانات میں تضاد نہیں ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ حقانی نیٹ ورک اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں موجود دیگر دہشت گرد گروپ اس وقت بھی خطے کے امن اور استحکام کے لیے ایک خطرہ ہیں اور اس حوالے سے سیکرٹری خارجہ جان کیری اور پینٹاگون کے بیانات میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس حوالے سے پاکستانی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جان کیری کے حال ہی میں وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے رابطوں کا علم نہیں ہے۔ اس حوالے سے ریکارڈ چیک کرنا ہوگا۔