کورونا وائرس: بین الاقوامی انفارمیشن چینل متعارف کردیا گیا

303

بین الاقوامی ڈاکٹرزسوسائٹی(ایڈ) نے کورونا وائرس کےخلاف جدوجہد کیلئے میسجنگ ایپلیکیشن ‘ٹیلی گرام’ پرچینل کا آغاز کردیا۔

بین الاقوامی ڈاکٹرز سوسائٹی ایڈ کے دنیا بھر میں 200 ملین سے زائد صارفین ہیں اور مذکورہ میسجنگ چینل پر یہ سوسائٹی کورونا وائرس سےمتعلق اہم موضوعات پر بات کرتی ہے۔سوسائٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم اس چینل پر ماہر ڈاکٹروں کے تعاون سے کورونا وائرس کے بارے میں آپ کے سوالات، معلومات اور تدابیر سے متعلق ہر چیز پر 3 زبانوں میں بات کرتے ہیں”۔

چینل پر ماہر ڈاکٹروں کے تعاون سے ترکی اور دنیا بھر کے معتبر اداروں کو معلومات کی فراہمی ترکی، انگریزی اور عربی زبانوں میں پیش کی جارہی ہیں۔

اس بین الاقوامی انفارمیشن چینل پر ماہرین ڈاکٹروں سے کورونا وائرس کے بارے میں سوال پوچھا جا سکتا ہے۔