اویس عمرانی کی بلاجواز گرفتاری اورتشدد کا نوٹس لیاجائے،حماد اللہ

34

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کی سماجی تنظیم کے رہنماؤں حماد اللہ انصاری، تاج محمودامروٹی، محمد ابراہیم برڑو و دیگر نے کہا ہے کہ جیکب آباد میں صحافی ایم ڈی عمرانی کے بیٹے14 اویس عمرانی کو گھر کے سامنے سے بلاجواز گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ، انہوں نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہ کی تئی تواحتجاج کیا جائے گا۔