ایران اور افغانستان سے 90 ہزار افراد پاکستان میں داخل ہوئے

118

 

کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان میں 29 مارچ تک ایران اور افغانستان سے 90 ہزار 192 افراد کے داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق 29 مارچ تک کوئٹہ ائرپورٹ سے 12 ہزار 938 افراد، تربت کیچ ائرپورٹ سے 174، تربت ریدگ پوائنٹ سے 218، گوادر گبد پوائنٹ سے 131، تفتان بارڈر سے 6 ہزار 428 افراد پاکستان میں داخل ہوئے۔ دوسری جانب چمن سرحد قلعہ عبداللہ سے 67 ہزار 27، ڑوب بارڈر سے 513، پنج پائی بارڈر سے 2 ہزار 266 جب کہ پشین بارڈر سے 155افراد بلوچستان میں داخل ہوئے ہیں۔ ان تمام افراد کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔ یہ تمام افراد ایران اور افغانستان سے داخل ہوئے ہیں۔ ان تمام افراد کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت کا موقف ہے کہ ایران سے آنے والے مریضوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس پھیلا۔