۔9 ممالک میںکورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا

228

 

افریقہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) وہ 9 ممالک جہاں کرونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔ افریقہ کے 8 ممالک اور شمالی کوریا میں کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق 100 سال کے دوران پہلی عالمی وبا کورونا وائرس تقریباً دنیا کے بیشتر ممالک کو متاثر کر چکی ہے۔تاہم شمالی کوریا سمیت دنیا کے 9 ممالک ایسے ہیں جہاں سے کورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔ بتایا گیا ہے کہ شمالی
کوریا سمیت افریقہ کے 8 ممالک کے حکام دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے ملک میں اب تک کرونا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ جن افریقی ممالک سے نا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا، ان میں سرا لیون، برونڈی، ملاوی، جنوبی سوڈان، ساو تومے، بوٹسوانا، کوموروس اور لیسوتھو شامل ہیں۔اس حوالے سے کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تو واقعی یہ دعویٰ حقیقت ہے تو اس کی بڑی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ یہ ممالک پوری دنیا سے کٹے ہوئے ہیں۔ یہ ممالک بہت غریب ہیں اور بین الاقوامی دنیا کیساتھ زیادہ آمد و رفت نہیں کرتے، شاید اسی لیے وہاں کورونا وائرس نہیں پھیلا۔ جبکہ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ دراصل ان ممالک کے پاس کورونا وائرس کی تشخیص کیلیے سہولیات ہی نہیں ہیں، اسی لیے یہاں کسی کیس کی نشاندہی نہیں ہو سکی۔واضح رہے کہ جہاں دنیا بھر میں تیزی سے کورونا کے مریض سامنے آ رہے ہیں، وہیں ہلاکتیں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور مرنے والے افرد کی تعداد 34 ہزار کے قریب پہنچ چکی تھی۔