واشنگٹن /روم /جکارتا/نئی دہلی/لزبن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور امریکا سمیت اٹلی، اسپین میں یہ وبا بری طرح سے پھیل چکی ہے،گزشتہ دو دنوں میں امریکا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اتنی تیزی سے اضافہ ہوا ہے کہ اس نے اٹلی اور اسپین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،امریکا میں مزید 409 کیسز سامنے آئے ہیںجس کے بعد کورونا متاثرین کی تعدادایک لاکھ 76ہزار 518ہے اور اموات کی تعداد3ہزار 431ہوگئی ہے جبکہدنیا میں متاثرین کی مجموعی تعداد8لاکھ 37 ہزار104سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 41 ہزار 249ہوگئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ریکارڈ ہوئی ہیں جہاں پر مزید 812افراد وائرس کے باعث دم توڑ گئے، اس طرح اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 11591ہو گئی ہے، اٹلی میں 4050نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1لاکھ 1739 ہو گئی ہے۔منگل کو اسپین میں ایک دن میں سب سے زیادہ 849افراد ہلاک ہوئے جس سے ملک میں مرنے والوں کی تعداد 8ہزار 189ہو گئی ہے۔ملک
میں 24گھنٹے کے دوران تقریباً ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 94ہزار 417ہو گئی ہے۔فرانس میں 418ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3024ہو گئی ہے، 4376 تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 44550ہو گئی ہے، امریکا میں وائرس کا شکار مزید 271افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3ہزار 431ہوگئی جبکہ متاثرین کی تعدادایک لاکھ 76ہزار 518سے تجاوز کر گئی ہے ۔ برطانیہ میں وائرس کا شکار مزید 180افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 1408ہو گئی ہے، 2619 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 22141 ہو گئی ہے، ایران میں وائرس نے مزید 117افراد کی جان لے لی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2757 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 3186افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ایران میں مریضوں کی تعداد 41495 ہو گئی ہے، ہالینڈ میں 93اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 864ہو گئی ہے، 884نئے افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 11750 ہو گئی ہے، بیلجیئم میں 82 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 513 ہو گئی ہے جبکہ 1063نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 11889ہو گئی ہے، سوئٹزر لینڈ میں 48افراد دم توڑ گئے جس کے بعد وہاں پر اموات کی تعداد 348ہو گئی ہیں،931نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 15760ہو گئی ہے، ترکی میں مزید 37افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد وہاں پر مجموعی طور پر 168اموات ہو چکی ہیں جبکہ مجموعی طور پر 10827افراد متاثر ہو چکے ہیں، سویڈن میں 36، آسٹریا میں 22، پرتگال میں 21ناروے میں 6، ڈنمارک میں 5، پولینڈ میں 9، انڈونیشیا میں 8، فلپائن میں 7، میکسیکو میں 4، ارجنٹائن، سربیا، بوسنیا، ثائون مرینو میں 3، 3اموات ہوئی ہیں۔ ادھر انڈونیشیا نے کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ بھارتی حکام نے دارالحکومت نئی دہلی میں تبلیغی مرکز بند کرکے یہاں پابندی کے باوجود باجماعت نماز کی ادائیگی اور لوگوں کے بڑی تعداد میں اجتماع کے الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں اب تک 1,251افراد کے کورنا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے اور اموات 32 تک پہنچ چکی ہیں۔ پرتگال میں کورونا وائرس سے 100سے زائد پاکستانی متاثر، 10 کی حالت تشویشناک جبکہ پرتگال کے صدر نے 16 اپریل تک ایمرجنسی کے نفاذ میں توسیع کر دی۔