دفاعی اداروں کے ملازمین کا کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ لینے کا اعلان

86

راولپنڈی (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایک ماہ جبکہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی اور اسٹریٹجک پلان ڈویژن کے سائنسدانوں، انجینئرز اور ملازمین نے کورونا وائرس کیخلاف جدوجہد کیلیے قومی کاوشوں میں اپنا حصہ ڈالنے کیلیے تنخواہوں کا مخصوص حصہ ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں دفاعی اداروں کے اسکیل 11 تا 14 کے ملازمین اپنی 3 دن کی تنخواہ، اسکیل 8 تا 11 کے ملازمین 2 دن کی تنخواہ، اسکیل ایک تا 7 کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دیں گے۔