حیدرآباد :امداد لینے کے بہانے نوسر باز اور پیشہ ور بھکاری سرگرم

147

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں امداد لینے کے بہانے نوسر باز اورپیشہ ور بھکاری سرگرم ہوگئے ‘گھروں میں جاگر غربت اور مفلسی کے ڈرامے کرکے لوگوں سے راشن ‘ نقدی وصول کررہے ہیں اصل مستحق اور سفید پوش لوگ شدید مشکلات کا شکار حیدرآباد میں کورونا وائرس کے حوالے سے جاری لاک ڈاؤن نے غریب اور متوسط سفید پوش لوگوں کو شدید معاشی پریشانی کا شکار کردیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی قابل ذکر اقدامات نظر نہیں آرہے لوگ فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ دوسری جانب نوسر باز اور پیشہ ور بھکاری گروہ سرگرم ہوگے ہیں جو کہ جہاں امداد ملتی دیکھتے ہیں وہاں لائن لگاکر کھڑے ہوجاتے ہیں اور اصل مستحق افراد کو محروم کردیتے ہیں جبکہ خواتین اور بچوں سمیت یہ لوگ گلی محلوں میں نکلے ہوئے ہیں جوکہ کھانا‘ راشن اورنقد رقم مانگ رہے ہیں جبکہ ان کئی لوگوں کے باعث راشن کے کئی کئی کٹے دیکھے گئے ہیں یہ بچوں اور خواتین کو امداد لینے بھیجتے ہیں جبکہ خود اس جمع شدہ راشن کی نگرانی کرتے ہیںاور حقداروں کو محروم کررہے ہیں اور کورونا وائرس کا خطرہ بھی پیدا کررہے ہیں ضلعی انتظامیہ ان افراد کے حوالے سے سختی سے نوٹس لے۔