دولت مند افراد وزیراعظم کے قائم کردہ کوروناریلیف فنڈ میں عطیات جمع کرائیں

98

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سابق رُکن سندھ اسمبلی عبدالقیوم شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر کے دولت مند افراد وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ کورونا ریلیف فنڈ اپنے عطیات جمع کرائیں، ایک کروڑ افراد اس مہم میں حصہ لیں اور کورونا سے جراثیم لگنے سے محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کرانے کا مقصد یہ ہے کہ عوام گھروں پر رہیں، کورونا سے ایک دوسرے کو محفوظ رکھ سکیں یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے افراد کا گلی گلی محلہ محلہ سروے کرانے کیلیے ضلعی سطح پر اور یونین یونسل کی سطح پر جن میں تاجر اداروں کے عہدیداروں کو شامل کیا جائے تاکہ کوئی شکایت پیدا نہ ہو، فوج کی سربراہی میں ایک ماہ کا راشن دیا جائے اور فنڈ ہزاروں ارب روپے جمع کرکے کراچی، حیدرآباد سمیت شہر کی آبادی میں ریلیف کا کام شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ دیہی آبادیوں میں کورونا کی خبر نہیں سنی گئی، دیہی آبادیوں میں لاک ڈاؤن نہیں، کھیتوں میںکاشت کار کاشتکاری کررہے ہیں ، گندم کی کٹائی ہورہی ہوگی ، بہتر طریقہ ضلع سے حاصل رقم ضلع پر خرچ کردی جائے، لسانی صوبہ سندھ میں لسانیت کے بعد کرپشن نے عروج پایا، مذہب، نظریہ پاکستان پر لسانیت کے تیر حصول اقتدار کیلیے چلائے ، گناہ کرکے کمال سمجھا جس کی وجہ سے اللہ کے عذاب نے گرفت میں برسوں سے لے رکھا ہے، وزیراعظم کے اقدامات سے سندھ سمیت ملک بھر میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، انہوں نے کہاکہ کتوں کی نسل بندی پر ایک ارب روپے خرچ کرنے کے بجائے بھوکوں پر سندھ حکومت رقم خرچ کرے۔انہوں نے دولت مند اراکین سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی ، قائد حزب اختلاف ایک ہزار ارب روپے فنڈ میں جمع کرائیں جس کا عوام مطالبہ کررہی ہے۔