ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ضلع حیدرآباد کے چیئرمین سیٹھ بدر میمن نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی سے عوامی مسائل وقت پر حل ہوں گے، پاکستان کے خلاف باتیں کر نے والوں سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے۔ وہ یہاں اپنے اور راول شر جیل میمن کے اعزاز میں لال بخش جہیجو کی جانب سے دیے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداوں کی دس سال بعد بحالی سے عوامی مسائل جن کے لیے عوام در بدر کی ٹھوکریں کھاتے پھرتے تھے اب ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم حیدرآباد کو ایک مثالی ضلع بنائیں گے اور یہاں کے ایم پی اے اور ایم این اے کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کو حل کرائیں گے۔ اس موقع پر راول شر جیل انعام میمن نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے آج پاکستان داخلی اور خارجی مسائل سے دوچار ہے اور حکمرانوں نے اپنی عیاشی کے لیے ریکارڑ توڑ قر ضے آئی ایم ایف سے لے کر پوری قوم کو مقروض کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف نعرے کی وجہ ہماری کمزورخارجہ پالیسی ہے، پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والوں سے کوئی بات نہیں ہو گی بلکہ انہیں عبر تناک انجام سے دوچار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی منتخب رکن اسمبلی شر جیل انعام میمن بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے در میان ہوں گے۔ اس موقع پر ضلع حیدرآباد کے وائس چیئر مین بلاول لغاری، ضلعی کو نسلر شاہد جونیجو،فرمان کھٹیان ،فقیر اقبال پھوڑاور شاہد عباسی سمیت دیگر افراد نے بھی خطاب کیا ۔