کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل دوسرے روز بھی مندی کی لپیٹ میں رہی اورکے ایس ای100انڈیکس39900پوائنٹس کی نفسیاتی حدگنوا بیٹھا۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 25 ارب سے زائدروپے ڈوب گئے ۔اس طرح 2کاروباری دنوں میں انڈیکس 214پوائنٹس گھٹ گیا اور سرمائے کے مجموعی حجم میں63ارب سے زائد روپے کی کمی واقع ہو چکی ہے ۔تجزیہ کاروں کے مطابق منافع خوری کا عنصر غالب ہونے کی وجہ سے فروخت کا دباؤ دیکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاری تذبذب کا شکار ہیں تکینکی کریکشن کے سبب سرمایہ کارمارکیٹ میں کوئی نئی پوزیشن لینے سے گریز کر رہے ہیں ۔بدھ کوکاروبارکے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس میں182.21پوائنٹس کی کمی ریکاارڈکی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 39991.79 پوائنٹس سے کم ہو کر 39809.58 پوائنٹس پرآگیااسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس146.19پوائنٹس کی کمی سے 22665.28 پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 26847.31 پوائنٹس سے گھٹ کر26762.56پوائنٹس پربندہوا۔بدھ کے روز مارکیٹ کے سرمائے میں 25 ارب 37 کروڑ 17 لاکھ 18 ہزار707روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 80 کھرب 36 ارب 73 کروڑ 37 لاکھ1ہزار70روپے سے کم ہو کر 80 کھرب 11 ارب36کروڑ19لاکھ82ہزار329روپے رہ گیا۔ بدھ کومارکیٹ میں35کروڑ6لاکھ8ہزارحصص کے سودے ہوئے۔