ڈیون کونوے کو نیوزی لینڈ کی نمائندگی کیلئے کلیئر کر دیا گیا

54

میلبورن (جسارت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے کیلئے جنوبی افریقا میں پیدا ہونے والے ڈیون کونوے کی منظوری دے دی ہے۔ بنگلا دیش سیریز کے دوران ڈیون کونوے کے ممکنہ بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔ 28سالہ نوجوان نے ویب کانفرنسنگ کے ذریعہ پریس کانفرنس کی جس کے بعد ایپکیس کرکٹ باڈی نے اپنا فیصلہ عام کیا۔ کانوے نے کہا کہ “اس وقت مخلوط جذبات ہیں۔ اپنی اہلیت کے بارے میں خبر سن کر بہت خوشی ہوئی لیکن پھر بھی پوری دنیا میں وبائی مرض کی وجہ سے جو ہو رہا ہے اس کو بھی ملوظ خاطر رکھنا ضروری ہے۔”