نواز ، زردار? ?? اربو? روپ? با?ر پ?? ??? ، عمران خان

237

ابھی تک ملک میں بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے ، اس لئے کہ فنڈز حکمرانوں کے ہاتھوں میں رہیں ۔ انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ۔ ماڈل ٹاؤن میں سو کے قریب لوگوں کو گولیاں ماری گئیں ۔ آصف زرداری اور نواز شریف کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں ، لوگوں کو کہہ رہے کہ وہ پیسہ لر کے ملک میں آئیں ۔

اسکردو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران کا کہنا تھا جب تک عوام حکمرانوں کا کا احتساب نہیں کریں گے حقیقی جمہوریت نہیں آ سکتی ۔ دو نمبر آدمی کو ووٹ دے کر عوام اپنا نقصان خود کرتے ہیں ۔ اپنی برادری اور دوستی سے بالاتر ہوکر ووٹ دیں ۔ تین دفعہ باریاں لینے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا ۔ الیکشن سے پہلے میاں صاحب کو اسکردو کی عوام کا خیال آگیا ۔ میاں صاحب گلگت بلتستان میں انسان بستے ہیں ، قیمتیں نہ لگائیں ۔ کیونکہ ضمیر کی کوئی قیمت نہیں ہوتی ۔

عمران خان کا کہنا تھا اقتصادی راہداری منصوبے سے سب سے زیادہ فائدہ خیبرپختونخوا کو ہو گا ۔ اسکردو کے اسپتالوں کی حالت بدترین ہے ، اسکردو میں بہترین طبی سہولتوں کا وعدہ کرتا ہوں ۔ جمہوریت کا مطلب اقتدار عوام تک پہنچانا ہوتا ہے ۔ چین گوادر سڑک کا سب سے زیادہ فائدہ گلگت بلتستان کو ہو گا ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے لوگوں کا ضمیر خریدا جا رہا ہے ۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا سندھ اور پنجاب میں پولیس کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ کے پی کے میں پولیس کا غیر سیاسی کر دیا گیا ہے ۔