ان?وائر? ?م?شن ?ا اجلاس ، حف?ظ پ?رزاد? ?? جرح م?مل

244

چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک کی زیر صدارت انکوائری کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ تحریک انصاف کے وکیل حفیط پیرزادہ نے سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن پر اپنی جرح مکمل کر لی ۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ناصر الملک کی زیرصدارت 2013 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے انکوائری کمیشن کا 18 واں اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے وکیل حفیظ پیرزادہ نے سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد پر اپنی جرح مکمل کر لی ۔ جرح کے دوران اشتیاق احمد کا کہنا تھا بیلٹ پیپرز کی تعداد کا تعین ریٹرننگ افسر کرتا ہے ، ریٹرننگ افسر دیئے گئے اختیارات کے تحت تعداد کا تعین کرتا ہے ۔ اشتیاق احمد کا کہنا تھا میرا بیلٹ پیپرز کی تعداد کے تعین میں کوئی کردار نہیں تھا ۔ اس پر حفیظ پیرزادہ نے پوچھا کہ سیکشن 44 کے تحت انتخابات کے بعد سارا مواد الیکشن کمیشن کو بھجوایا جاتا ہے ؟ ایک سوال کے جواب میں ریٹرننگ افسران نے فارم 15 الیکشن کمیشن کو نہیں بجھوائے ۔

اس کے بعد انکوائری کمیشن نے اجلاس کل صبح ساڑھے 9 بجے تک ملتوی کردیا ۔ مسلم لیگ ن کے وکیل شاہد حامد کل اشتیاق احمد پر اپنی جرح کریں گے۔