اندرون سندھ

178

سکھر(نمائندہ جسارت):ضلع کونسل کے نو منتخب چیئرمین شہریار وسان نے ضلع کونسل آفس پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا اس موقع پر ضلعی چیئرمین شہریار وسان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول زرداری اور روحانی والد منظور حسین وسان نے مجھ پر اعتماد کیا ہے جس پر وہ ان سب کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح عوام کے مسائل حل کرنا اور شہر کی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے اجلاس میں تمام ڈسٹرکٹ کونسل اراکین کی شرکت ہر صورت میں یقینی بنائی جائے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں بھی قبضہ ہوگا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور ضلع بھر کی ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لے کر جلد ان کو عوام کی بھلائی کے لیے کارگر بنایا جائے گا اس موقع پر اے ڈی سی ون ایس ایم ایاز رانا ، صحافی ، شہری ، ضلع کونسل کے اراکین اور دیگر موجود تھے اس سے قبل ضلعی چیئرمین نے اپنے اسٹاف سے ملاقات کی اور اپنے چارج کے آرڈر پر دستخط کیے ** سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو نے سندھ حکومت کے مدارس کی رجسٹریشن لازمی قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی 249 سرکاری زمینوں پر قائم مدارس کو فوری ختم کیا جائے اور قومی ایکشن پلان کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور اس حوالے سے بھر پور عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ مذہبی منافرت 249 فرقہ واریت جیسے موذی مرض کا خاتمہ لازم ہے اولیاء اللہ 249 بزرگان دین نے دین اسلام کی تعلیمات کو عام کیا ہے۔ دینی مدارس اسلام کے قلعہ ہیں جہاں پر دین اسلام کی تعلیمات دی جاتی ہیں دینی مدارس سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء دنیا بھر میں دین اسلام کی تبلیغ کررہے ہیں مدارس کا دین کی تعلیم کو عام کرنے میں بہت اہم کردار ہے جو لوگ مدارس کی آڑ میں شر پسندی 249 انتشار پھیلا رہے ہیں ان کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور جن مدارس کے نام پر دہشت گردی 249 انتہا پسندی کا درس دیا جاتا ہے انکے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے دین اسلام محبت اخوت بھائی چارے کا درس دیتا ہے سنی تحریک سندھ حکومت کی جانب سے مدارس کی رجسٹریشن کے فیصلے کی مکمل حمایت اور تائید کرتی ہے پورے ملک میں جہاں بھی غیر قانونی اور سرکاری زمینوں پر مدارس ہیں انکے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کی جائیں **کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر وحید اصغر بھٹی کے ہمراہ دارالامان سکھرکا اچانک دورہ کیا، دورے کے دوران کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے دارالامان کے افسران اور عملے کو دارالامان میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پر انسانیت کی خدمت کرنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ خود کو بابو نہ سمجھیں، دارالامان میں مقیم خواتین کو تمام بنیادی ضروریات فراہم کرنا ان کے فرائض میں شامل ہے ۔کمشنر سکھر نے ڈپٹی ڈائریکٹر دارالامان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر دو دن کے اندر دارالامان کے بجٹ میں سے خواتین اور ان کے بچوں کی سہولت کے لئے بجلی کی عدم دستیابی کی صورت میں یو پی ایس کا بندوبست کیا جائے، انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کو بھی ہدایت کی کہ دارالامان میں صفائی ستھرائی، باغیچے کی آرائش اور بچوں کے لئے جھولوں کا انتظام کیا جائے **سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ریلوے ہاکی گراؤنڈ سکھرمیں سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جشن آزادی ایونٹ کے سلسلے میں منعقدہ ہاکی میچ کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم منعقد ہوئی، تقریب میں سندھ اسپورٹس بورڈ کے ٹیم منیجر نظام الدین، آرگنائیزر منظور کھوکھر، فوکل سندھ نور حسن بلوچ، سجاد کمبوہ کاشف، سکھر اسمال ٹریڈرزکے حاجی پرویز چنہ و دیگر نے شرکت کی، جبکہ مہمان خصوصی سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن تھے، ریلوے گراؤنڈ میں سکھر گرین اور سکھر وائٹ کے درمیان کھیلے جانیوالے ہاکی میچ میں سکھر وائٹ نے 3گول کر کے میچ اپنے نام کر لیا جبکہ مد مقابل سکھر گرین نے 2گول کیے۔ اس موقع پر مہمان خاص حاجی محمد جاوید میمن نے ہاکی میچ جیت نے والی ٹیم کے کپتان کو ٹرافی اور عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے اسپورٹس سرگرمیوں کا انعقاد نہایت ہی ضروری ہے ، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے سکھر سمیت سندھ بھر میں ہاکی کا عمدہ کھیل کھیلنے والے بے پناہ کھلاڑی موجود ہیں ، کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کرانے والی تنظیمیں قابل قدر خدمات انجام دے رہی ہیں، سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیت منوانے کا موقع ملے گا۔ نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں مصروف رکھ کر بے راہ روی، معاشرتی برائیوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے، قبل ازیں مہمان خاص و دیگر آرگنائیزر کمیٹی کی جانب سے سندھ کا روایتی تحفہ اجرک بھی پیش کی گئیں**ایف بی آر کا سہولت فراہم کر نے کا مرکز میرپورخاص میں رشوت خوری اور تاجروں ،شہرویوں اور معززین کی عزت نفس مجروح کر نے کا مرکز بن کر رہ گیا ہے۔ مذکورہ دفتر کے اسسٹنٹ کمشنر انچارج نے کھلے عام رشوت دھمکیوں اور قانون کو اپنی لونڈی بنا کر استعمال کر نے کے بد ترین مظاہرے شروع کر رکھے ہیں ،نوٹسز کی پیروی میں حاضر ہونے والے تاجروں اور وکلاء کو گھنٹوں انتظار کرانے کے بعد دوسرے دن آنے کا حکم دیا جاتا ہے یاافسرموصو ف بغیر سنوائی کے اپنے دفتر سے نکل کر حیدر آباد چلے جاتے ہیں،ٹیلیفون کر کے رابطہ کر نے والے افراد کو اکثر افسر موصوف یا تو اٹینڈ ہی نہیں کر تے ہا اٹینڈ کر نے کے بعد حقارت کے ساتھ اپنے چپراسی کوفون تھمادیتے ہیں،جو فون کر نے والے کو صاحب کے مصروف ہونے کا کہہ کر فون بند کرتاہے،شہریوں نے بتایا کہ ایف بی آر کے مذکورہ اسسٹنٹ کمشنر کا کمرہ روزانہ ان کے پسندیدہ ذاتی کلائنٹوں سے بھرا رہتا ہے،جو اپنے گوشواروں بھروانے حیدرآباد اور دیگر شہروں سے آتے ہیں،اور چائے کے دور کیساتھ افسر موصوف کے لئے لائے گئے کیک ،پیسٹریاں اور دیگر تحائف و نقد رقوم سے ان کی خدمت کر تے رہتے ہیں،شہریوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،چیئر مین ایف بی آر اور چیف کمشنر حیدرآباد سمیت متعلقہ حکام سے فوری انکوائری اور عوام کو انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے**ضلع کونسل میرپورخاص میں مخالف اراکین کیساتھ ابتداء ہی میں نا انصافیاں شروع کردی گئی ہیں جس میں ضلع بیوروکریسی بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے۔یہ بات مسلم لیگ فنگشنل کیجانب سے نامزد کردہ ضلعی چئیرمین کے امیدوار اور ضلع کونسل کے ممبر جاوید علی جونیجو نے کہی انھوں نے اپنے ایک بیان میں ضلعی بیوروکریسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل کے چیئرمین کی حلف برداری کی تقریب میں فنگشنل لیگ کے اراکین کو شرکت کی دعوت نہ دیکر یہ ثابت کردیا ہے کہ انتظامیہ کے اس اقدام کا مقصد ہے کہ ضلع کونسل میں ٹکراؤ رہے انھوں نے کہا کہ میرخاندان کے سندھ اور ضلع سے ہمیشہ وابستگیاں رہی ہیں اور ہماری یہ خواہش تھی کہ کونسل میں باہمی تعاون سے عوام کی خدمت کرینگے اور کونسل میں حزب مخالف نہیں بننے دینگے۔کونسل میں سب ہی عوام کے منتخب نمائندے اور اپنے حلقوں کی ترجمانی کررہے ہیں ۔مگر افسوس کہ ضلعی چئیرمین میر انور علی خان تالپور کی حلف برداری کی تقریب میں ہمیں دعوت نہیں دی گئی اور ایک غلط تاثر پیدا کیا ہے ضلعی بیوروکریسی نے پہلے بھی ایسے غلط فیصلے اور اقدام کئے ہیں جسکے خلاف ہم نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے اور اب ضلع کونسل میں مخالف اراکین کا اجلاس بلاکر کونسل میں حزبِ مخالف بنانے اور دیگر مسائل پر اہم فیصلے کئے جائیں گے۔