تحص?ل غاز? ?? آ?? ?ون?ن ?ونسلو? م?? پولنگ اس??شنرقائم

238

بلدیاتی انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن کی طرف سے تحصیل غازی کی آٹھ یونین کونسلوں میں 84پولنگ اسٹیشنرقائم کر دئیے گئے ہیں۔

تحصیل غازی 29 دیہی کونسلوں پر مشتمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں بروز ہفتہ کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے لئے الیکشن کمشن ہری پور کی طر ف سے تحصیل غازی کی آٹھ یونین کونسلوں کے لئے 84پولنگ اسیٹشنر قائم کئے گئے ہیں۔

آر اوزکے مطابق یوسی غازی میں پانچ ویلج کونسلوں کےلئے 13پولنگ اسٹیشن،یوسی قاضی پور کی تین ویلج کونسلوں کے لئے آٹھ پولنگ اسٹیشن،یوسی کنڈی کی تین ویلج کونسلوں کے لئے دس پولنگ اسٹیشن،یوسی بیٹ گلی کی چار وی سی کے لئے گیارہ پولنگ اسٹیشن،یوسی ناڑہ امازئی کی چار وی سی کے لئے دس پولنگ اسٹیشن،یوسی کوئیٹر کی تین وی سی کے لئے گیارہ پولنگ اسٹیشن،یوسی خیرباڑہ ہملٹ کی تین وی سی کے لئے سات پولنگ اسٹیشن اور سری کوٹ کی چار وی سی کے لئے 14پولنگ اسٹیشن بنائیں گئے ہیں۔