بھارت: نرسز کو کوروناوائرس کہہ کر پکارا جانے لگا

248

آسام: بھارتی اسپتالوں میں کوروناوائرس کا شکار مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والی نرسز پر راہگیروں نے کوروناوائرس کی آوازیں کسنا شروع کردیں۔

25 سالہ بھارتی نرس کشتری مایم دیوی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسپتال سے واپس اپنے گھر جارہی تھیں کہ سڑک کے کنارے کھڑے کچھ لوگوں نے انہیں کوروناوائرس کوروناوائرس کہنا شروع کردیا۔انہوں نے کہا کہ اکثر نئی نرسز کے ساتھ یہی سلوک روا رکھا جارہا ہے۔

اس سے قبل ایک مرد نے خاتون سے بد تمیزی کی تھی جس پر خاتون نے مزاحمت کی۔ مرد نے اُس خاتون پر تھوک تھوکا اور کورونا کہہ کر واپس چلا گیا، جس پر بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے تمام ریاستوں کے حکام کو لفظی اور جنسی طور پر ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کو کہا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کوروناوائرس کے کیسز 4334 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 118 ہوچکی ہے۔