بھارت: اسپتال کا مسلمان حاملہ خاتون کو داخلہ دینے سے انکار

272

نئی دہلی: کورناوائرس کی وبا کے دوران بھی مسلمانوں سے امتیازی سلوک جاری ہے۔ ایک مسلمان حاملہ خاتون کو اسپتال والوں نے داخلہ دینے سے انکار کردیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق 34 سالہ شوہر عرفان اپنی حاملہ بیوی کو راجستھان کے علاقے بھرت پور میں قائم ایک اسپتال میں لے کر گیا لیکن مسلمان ہونے کی بنا پر خاتون کو داخلہ نہیں مل سکا۔

عرفان نے جے پور کے ایک اسپتال لے جانے کیلئے ایمبولنس بلوائی تاہم راستے میں ہی بچے کی پیدائش ہوگئی اور فوری طور پر ابتدائی طبی امداد نہ ملنے پر نومولود دم توڑ گیا۔

خیال رہے کہ حالیہ دہلی فسادات کے دوران بھی مسلمان زخمیوں کو اسپتالوں کی انتظامیہ نے داخلہ دینے سے انکار کردیا تھا۔