ٹوکیو: جاپانی حکومت کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر مختلف شہروں میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور کررہی ہے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی8 کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو، اوساکا اور دو دیگر علاقوں میں ایمرجنسی لگائے جانے کا مسئٗلہ جاپانی حکومت کے زیرِغور ہے۔
وزیر اعظم شنزے ایبے کا کہنا ہے کہ ایمر جنسی نافذ ہونے کا معاملہ تاحال حکام کے زیرِ غور ہے تاہم اگر ایمرجنسی نافذ ہوتی بھی ہے تو دیگر ملکوں کی طرح نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ جاپان میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 3500 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 85 ہے۔