جھوٹی خبروں کو روکنے کیلئے واٹس ایپ متحرک

254

کورونا وائرس سے متعلق جھوٹی خبروں کو روکنے کیلئے واٹس ایپ متحرک ہوگیا۔

 کورونا وائرس سےمتعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی اور جھوٹی خبروں اور  افواہوں کی روک تھام کیلئے متعدد کمپنیوں کی جانب سے اقدامات کیےجا رہے ہیں۔ وہیں واٹس ایپ نے بھی جعلی معلومات کی روک تھام کیلئے  ایک بہترین قدم اٹھایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیغامات اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نےجھوٹی معلومات کی روک تھام کیلئے ‘فاروڈ میسج’ کا طریقہ کار سخت کردیا ہے۔

واٹس ایپ نے صارفین کی جانب سے بے شمار لوگوں کو ایک وقت میں میسج فاروڈ کرنے کے آپشن میں سختی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔