افغانستان: طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات ملتوی

432

کابل: طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات ملتوی کردیے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق طالبان کا کہنا ہے کہ ہمارے قیدیوں کی رہائی سے متعلق متعدد مسائل کی بنا پر مذاکرات ملتوی کیے گئے ہیں، جس کے باعث طالبان آج افغان حکومت کے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوں گے۔
اس سے قبل طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی شناخت کیلئے طالبان کا ایک وفد بگرام جیل پہنچے گا جس کے بعد 1500 طالبان قیدی رہا کیے جائیں گے، جس کے بدلے میں 1000 حکومتی سیکورٹی اہلکاروں کو طالبان کی جانب سے رہا کیا جائے گا۔
ترجمان طالبان کا مزید کہنا تھا کہ قیدیوں کی رہائی کا عمل 31 مارچ سے شروع ہونا تھا۔ افغان صدر اشرف غنی کی قیدیوں کی رہائی سے متعلق ہدایات تھیں کہ روز 100 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 29 فروری کو افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا جس میں طالبان قیدیوں کی رہائی اور امریکیا فواج کا انخلا کی شرائط شامل تھیں۔