فرانسیسی وزیراعظم کا بورس جانسن کی بیماری پر تشویش کا اظہار

197

پیرس: فرانسیسی وزیراعظم ایمانوئل میکرون نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے آئی سی منتقل کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں میری نیک تمنائیں بورس جانسن، اہل خانہ اور عوام کے ساتھ ہیں۔

چند روز قبل برطانوی وزیراعظم بوروس جانسن میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے اُن کی طبیعت مزید خراب ہوگئی۔ گزشتہ روز انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم حالت بگڑنے کی صورت میں انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے۔

ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کا آئی سی یو منتقل کیا جانا سنگین معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اُن کی صحت کیلئے دعاگو ہوں کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 51,608 ہوچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 5,373 ہے۔