کورونا لاک ڈاؤن سے روزی کمانے اور کھانے والوں کو اگلے وقت کی روٹی کی فکر

273

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن تو ہوگیا اور سب کورونا بھگانے کے لئے کوشاں بھی ہیں، مگر روزی کمانے اور کھانے والوں کو تو بس اگلے وقت کے کھانے کی فکر ہے۔

کرائے کے ایک کمرے میں رہائش پذیر13افرادکےساتھ رہنے والا لیاقت آباد کا رہائشی عیدو نامی شخص کا گھرانہ بھی شدید مشکلات کا شکار ہے۔

عیدو پلاسٹک فیکٹری میں کام کرتا ہے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہےاس کا کہتا ہے کہ سندھ حکومت کےامداد کےدعوے کھوکھلے نکلے، بعض نمائشی این جی اوز کے لوگ شناختی کارڈ لیکر گئے مگر راشن کا پتہ نہیں ہیں، عیدو کی والدہ بھی دکھ بھری زندگی پر لاک ڈائون لگنے سے پریشان ہیں۔

پڑوسی محمد بخش کے حالات بھی ایسے ہی ہیں جو ٹین ڈبے کام کرتا ہے کہتا ہے پھیری لگا کر کباڑ جمع کرلیا مگر اب اسے فروخت کرنے کے آثارنہیں نظرآرہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے راشن فراہمی کا تو بس سن رہے ہیں۔

لیاقت آباد کی اس آبادی میں بسنے والے تمام ہی گھرانوں کے ایک جیسے حالات ہیں اور یہ عکاسی ہے روز کمانے اور کھانے والوں کی