کوروناوائرس ویکسین کا تجربہ افریقہ میں نہیں کیا جائے گا، عالمی ادارہ صحت

272

عالمی ادارہ صحت WHO نے فرانسیسی ڈاکٹروں کے افریقہ میں ویکسین کے تجربے کرنے کے بیانات کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افریقہ میں کوروناوائرس ویکسین کا تجربہ نہیں کیا جائے گا۔

WHO کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈ روس نے فرانسیسی ڈاکٹروں کے بیانات کو نسل پرستانہ اور شرمناک کہا ہے جس کے بعد ایک ڈاکٹڑ نے معذرت بھی کی۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا کی متعدد طبی کمپنیاں اور ادارے ویکسین بنانے میں مصروف ہیں تاہم اُن ویکسین کا تجربہ کسی خاص طبقے پر نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فرانسیسی ڈاکٹرز ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران یہ کہتے ہوئے پائے گئے تھے کہ کوروناوائرس ویکسین کا پہلا تجربہ افریقہ میں کیا جانا چاہیے۔