ڈیزل پٹرول کی قیمت70 روپے فی لٹرمقررکی جائے، شہباز شریف

52

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیزل پٹرول کی قیمت فوری 70 روپے فی لٹرمقررکی جائے، کسانوں کے آئندہ 6 ماہ کے تمام زرعی قرضہ جات، مالیہ اور آبیانہ کی وصولی ایک سال کیلیے مئوخرکی جائے، لاک ڈائون کا
پرائیویٹ گندم کی خریداری اور تجارت کی پر کوئی اثر نہیں پڑنا چاہیے۔انہوں نے زراعت سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سکیورٹی کا فوری اجلاس بلایا جائے۔ ڈیزل اور پٹرول کی قیمت فوری کم کرکے 70 روپے فی لٹر مقرر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویل کے بجلی اور گیس کے بلوں کو چھ ماہ کے لیے موخر کیا جائے۔ساڑھے 12 ایکڑ رقبہ رکھنے والے کسانوں کے آئندہ 6 ماہ کے تمام زرعی قرضہ جات (اصل زر اور سود)، مالیہ اور آبیانہ (صوبے) کی وصولی ایک سال کے لیے موخر کی جائے۔ حکومت دیہات میں کورونا سے بچاؤ کے لیے فوری آگاہی مہم چلائے۔ شہبازشریف نے کہا کہ گندم خریداری مراکز کہیں کورونا کے پھیلائو کے سینٹرزنہ بن جائیں۔کورونا کے پیش نظر زمینداروں، کسانوں کے لیے فوڈ سینٹرز اور کوٹہ لینے کے لیے جمع ہونے کی جگہ پر خاص انتظامات کیے جائیں۔ خریداری کے اہداف کو قطعا متاثر نہ ہونے دیا جائے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ لاک ڈائون کا پرائیویٹ گندم کی خریداری اور ٹریڈ کی نقل وحمل پر کوئی اثر نہیں ہونا چاہیے۔ گندم کی نقل وحمل میں رکاوٹ سے پرائیویٹ خرید کی قیمت پر برا اثرہوگا۔گندم خریداری مراکز کہیں کورونا کے پھیلاؤ کے سینٹرز نہ بن جائیں۔ کورونا کے پیش نظر زمینداروں، کسانوں کے لئے فوڈ سینٹرز اور کوٹہ لینے کیلیے جمع ہونے کی جگہ پر خاص انتظامات کیے جائیں۔ خریداری کے اہداف کو قطعاً متاثر نہ ہونے دیا جائے۔ اسی طرح شہباز شریف نے زراعت کے شعبے سے متعلق پارٹی رہنماؤں اور ماہرین کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء نے دنیا کے ساتھ پاکستان میں تباہی مچا رکھی ہے ،تمام طبقات انفرادی اوراجتماعی طورپر اس کے خلاف کوششیں کررہے ہیں،خدمت انسانیت کا اس سے بہتر موقع نہیں ہوسکتا۔