کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ صوبے میں لاک ڈاؤن بڑھانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کل بھی عام دن کی طرح 5 بجے سب کچھ بند ہو جائے گا، خلاف ورزی پرقانون حرکت میں آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں تمام لوگ اپنے گھروں میں بیٹھ کرشب برات کی عبادت کریں، شہریوں کوقبرستان جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو آیا تھا جس کے 29 دن بعد ملک میں کورونا 1000واں کیس رپورٹ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کا 2 ہزارواں کیس سات دن میں، تین ہزار کیس پانچ دن میں جبکہ چار ہزار کیس محض تین دن کے اندر رپورٹ ہوئے ہیں۔
مرتضی وہاب نےعوام سے اپ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی صورتحال بہت سنجیدہ ہے پاکستانیوں جاگ جاؤ ،اس سے پہلے کے بہت دیر ہو جائے۔