کوروناوائرس: سعودی فرمانروا کی 7 ارب ریال کی منظوری

273

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کوروناوائرس کیخلاف حفاظتی عملی اقدامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے 7 ارب ریال کی منظوری دے دی۔

العربیہ کے مطابق کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے سعودی وزارت صحت کی جانب سے دئیے گئے بجٹ کے تحت شاہ سلمان نے 7 ارب ریال کی منظوری دی ہے۔ اس سے قبل سلمان بن عبدالعزیز نے 8 ارب ریال کی منظوری دی تھی۔

سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کیخلاف مسلسل جدوجہد جاری ہے۔ اس سلسلے میں بجٹ پیش کئیے جارہے ہیں جس کے تحت فی الحال 7 ارب ریال کی فی الفور ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ کا مقصد طبی اداروں کی بہتری، دوائیوں کے معایرات کو بلند وافر مقدار میں عوام کو فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کوروناوائرس کیسز کی تعداد 2,795 ہوچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 41 ہے۔