ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کی کفالت، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا آغاز ہوگیا

1074

حکومت پاکستان کی جانب سے ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کی کفالت کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا آغاز ہوگیا، جس کے تحت 12 ہزار روپے فی خاندان تقسیم کیےجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگیوں کا آغازہوگیا، ادائیگی مراکز پرکورونا سے بچاؤکے حوالے سے خاص اقدامات کئے۔

ادائیگی مراکز پرکورونا سے بچاؤکے حوالے سے خاص اقدامات کیئے گئے ہیں۔پہلے مرحلے میں کفالت صارفین کو ادیئگیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ٹنڈومحمدخان میں کفالت صارفین کوادائیگیاں شروع کردی گئیں، احساس ایمرجنسی کیش کیلئےملک بھرمیں 17ہزار پوائنٹ ہیں ، تمام کیش پوائنٹس پرتمام حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ احساس صارفین کی صحت اورتحفظ کو یقینی بنانے کے لئے رقوم کے بائیومیٹرک ادائیگی مراکز اور وہاں قائم کاؤنٹروں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کا ہجوم نہ جمع ہو۔

احساس صارفین کی صحت اورتحفظ کو یقینی بنانے کیلیئے رقوم کے بائیومیٹرک ادائیگی مراکز اور وہاں قائم کاؤنٹروں کی تعداد میں خٓاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کا ہجوم نہ جمع ہو۔

واضح رہے کہ گذشہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ جمعرات سے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں 12 ہزار فی کس رقم تقسیم ہوگی،دو سے ڈھائی ہفتے میں تمام مستحقین کو رقم پہنچ جائے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فنڈز کی تقسیم شفاف اور سیاسی مداخلت سے پاک ہوگی، سترہ ہزار مراکز سے رقوم تقسیم کی جائیں گی۔ دیانت داری سے حق داروں تک ان کا حق پہنچایا جائے گا، احساس پروگرام میں مزید بہتری کرنا پڑے گی تو وہ ہم کریں گے۔

یاد رہے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کیش امداد کے مستحق افراد اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر ایس ایم ایس کرکے اس پروگرام سے مستفید ہوسکتے ہیں ، رقم کی ترسل بائیومیٹرک کے بعد ہوگی ۔

ملک کے کسی بھی کونے سے اپنا شناختی کارڈ نمبر ہمیں بھیج دیں ، وہ ہمارے سسٹم میں آجائے گا پھر پندرہ مرحلوں سے گزرے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سےمستحق ہونے والوں میں دو طرح کے صارفین شامل ہوں گے، پہلے سے جاری کفالت پروگرام کے 45 لاکھ موجودہ صارفین کو ماہانہ 2 ہزار روپے وظیفے کے ساتھ ساتھ اگلے چار ماہ کے لئے 10 ہزار روپے کی اضافی رقم دی جائے گی جبکہ 75 لاکھ دیگر مستحقین کو چار ماہ کی رقم 12,000 روپے یک مشت ادا کر د ی جائے گی۔

ثانیہ نشتر نے کہا تھا کہ اندازاً چالیس لاکھ افراد قومی سماجی و خوشحالی سروے کے اعدادو شمار کے ذریعے اور 35 لاکھ افراد ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے شامل کیے جائیں گے ، نادرا اور شراکتی بینکوں کے تعاون سے تمام ادائیگیاں بائیو میٹرک تصدیق پر مبنی نظام کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔