ب?ارت م?? شد?د گرم? س? 1500افراد ?لا?

251

بھارت میں گرمی کی شدت سے ہلاکتوں کی تعداد 1500 کے قریب پہنچ گئی ۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی یہ شدت اگلے کئی روز تک جاری رہے گی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرمی کی شدید لہر بھارت کے بیشتر علاقوں جاری اور ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق مختلف ریاستوں میں گرمی سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1500 کے نزدیک پہنچ گئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آج سب سے زیادہ درجہ حرارت ریاست تلنگانہ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دارالحکومت نئی دہلی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گرمی کی شدید لہر نے 30 سے 40 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں انڈیا کے شمالی علاقوں میں ہوئی ہیں۔