مسقط: عمان کے فرامانروا سلطان ہیثم نے 599 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
غیر ملکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق سلطان نے 599 قیدیوں کی رہائی کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔
قیدیوں کی رہائی کی وجہ کیا بنی، اس کے حوالے سے عمان حکومت کا کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا ہے۔ جس سے معلوم ہوسکے کہ کوروناوائرس کی وجہ سے قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے یا رمضان کی وجہ سے۔
واضح رہے کہ عمان حکومت ہر سال رمضان کی آمد پر مختلف چھوٹے جرائم میں ملوث قیدیوں کو رہا کرتی ہے۔