قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نوشہرہ میں کا میاب آپریشن کر کے کالعدم لشکر اسلام منگل باغ گروپ کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کیا جس میں کالعدم لشکر اسلام منگل باغ گروپ سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار ہونے والے دہشت گرد کا تعلق خیبر ایجنسی سے بتا یا جا رہا ہے۔ گرفتار دہشت گرد سے 4کلوبارود،2 دستی بم اوراسلحہ برآمد کرکے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔