سعودی عرب اور جاپان کا باہمی تعاون کے 11 معاہدوں پر اتفاق

253

سعودی عرب اور جاپان نے باہمی تعاون کے 11 معاہدوں پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔دوستانہ تعلقات کے فروغ اور ویژن 2030ء کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تمام اہم شعبوں میں کئی یاداشتوں پر دستخط کیے گیے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے دورہ جاپان کے دوران جاپانی فرمانروا شہنشاہ اکیھیٹو سے ملاقات کے بعد دوسرے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں جبکہ دونوں ملکوں میں باہمی تعاون کے 11 معاہدوں کی منظوری دی گئی۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹوکیو اور ریاض کے دوران دوستانہ تعلقات کے فروغ اور ویژن 2030ء کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تمام اہم شعبوں میں کئی یاداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان کی جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے سے ملاقات میں اقتصادی اور سیاسی شعبوں سمیت کئی دوسرے شعبوں میں ٹوکیو اورریاض کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے سے اتفاق کیا گیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان اور جاپانی وزیراعظم کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کی کئی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ ان یاداشتوں میں جاپان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، صنعت، توانائی، ثقافت، اطلاعات، تحفظ ماحولیات سمیت کئی چھوٹے اور درمیانے درجے کے پروجیکٹ شروع کرنے سے اتفاق کیا گیا۔