انسداد ملیریا کی ادویات کی برآمد پر پابندی عائد

222

کراچی: وفاقی حکومت کورونا وائرس کے پیش نظر انسداد ملیریا کی ادویات کی برآمد پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نے انسداد ملیریا کی ادویات کی برآمد پر ایک بار پھر پابندی عائد کر دی، اس سے قبل تین بار پابندی لگانے  اور ہٹانے کے نوٹیفکیشن جاری کیے جاچکے ہیں۔

وزارت تجارت نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے احکامات پر ملیریا سے بچاؤ کی ادویات پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق انسداد ملیریا کی ادویات کی برآمد پر تاحکم ثانی پابندی عائد رہے گی۔

یہ پابندی کورونا وائرس کے پیش نظر لگائی گئی ہے، ملک میں کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے انسداد ملیریا اور دیگر اینٹی وائرل ڈرگس کا استعمال  میں اضافے کا امکان ہے اور ملکی ضروریات کے باعث حکومت نے ان ادویات کی برآمد پر پابندی عائد کی کردی ہے۔