جنگِ عظیم دوئم میں بچ جانے والی خاتون کوروناوائرس سے بھی بچ گئیں

239

نیدرلینڈ: دوسری جنگِ عظیم میں بچ جانے والی 107 سالہ خاتون کورنیلیا راس کوروناوائرس سے صحت یاب ہونے والی طویل عمر شخص بن گئیں۔

کورنیلیا سن 1912 میں نیدرلینڈ میں پیدا ہوئیں۔ وہ دوسری جنگ عظیم میں بچ جانے والی دنیا کی طویل العمر شخص بھی ہیں۔

کورنیلیا راس کے کوروناوائرس مرض کے حوالے سے اُن کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کورنیلیا کو چند دنوں پہلے کھانسی اور بخار ہوا تھا اور اُس کے بعد کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں جس سے لگے کہ کورنیلیا کو کورناوائرس ہے تاہم جب ٹیسٹ کے نتائج آئے تو کوروناوارئس مرض کی تشخیص ہوئی۔

کورنیلیا چند دنوں کھانسی اور بخار میں مبتلا رہنے کے بعد اپنے آپ کو بہتر محسوس کرنے لگیں۔ ڈاکٹر نے کورنیلیا کو مکمل صحت یاب قرار دے دیا ہے تاہم عزیز و اقارب کو اب بھی اُن سے فاصلہ برقرار رکھنے کو کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کورنیلیا سے قبل امریکہ کے شہری بل لیپسکیس کو کوروناوائرس سے صحت یاب ہونے والا طویل العمر شخص مانا جاتا تھا جن کی عمر 104 ہے۔